انگلینڈ: ایک نئی تحقیق کے مطابق سبزیاں آپ کو دل کی بیماری سے نہیں بچا سکتیں، اس تحقیق پر ناقدین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
سی این این کے مطابق تقریباً 400,000 برطانوی بالغوں کی خوراک کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ کچی سبزیاں تو ایک حد تک دل کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں لیکن پکی ہوئی سبزیاں بالکل نہیں۔
محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچی سبزیاں بھی دل کیلئے اس وقت غیر فائدہ مند ہوجاتی ہیں جب انسان کی طرز زندگی میں یہ عوامل بھی کارفرما ہوں؛ ورزش نہ کرنا، تمباکو نوشی، شراب نوشی، سرخ گوشت کا زیادہ استعمال اور وٹامن اور معدنی سپلیمنٹس کا استعمال۔
یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے نوفیلڈ ڈیپارٹمنٹ آف پاپولیشن ہیلتھ میں وبائی امراض کے محقق کیو فینگ نے سی این این کو بتایا، “ہمارے حالیہ مطالعے میں اس بات کے شواہد نہیں ملے جس میں ثابت ہو کہ سبزیاں دل کی بیماریوں کیخلاف لڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔”
یہ مطالعہ جریدے Frontiers in Nutrition میں پیر کو شائع ہوا ہے۔ اول الذکر تحقیق پچھلی تحقیقات کو چیلنج کرتی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سبزیاں قلبی اور مجموعی صحت کیلئے مفید ہیں۔
ان تحقیقات میں وہ تحقیق بھی شامل ہے جس میں کہا کیا گیا تھا کہ ایک نوجوان سبزیوں، میووں، پھل اور دالیں وغیرہ کے استعمال سے اپنی زندگی میں 13 سال تک کا مزید اضافہ کرسکتا ہے۔