ملک میں کورونا سے اموات اور نئے کیسز میں کمی ریکارڈ

ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، این سی او سی کے  مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ  856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کورونا مثبت کیسز کی شرح    2.56 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے  33 ہزار 357 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 856 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 2.56 فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 5 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ 1,052 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔