ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی،شرح 10۔2 فیصد ہوگئی

این سی او سی کے  مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران 10 افراد جاں بحق جبکہ 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار 785 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  796 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 10 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار سے زائد ہے۔