پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، اور ملک میں کورونا کیسز کی شرح کم ہوکر 01۔2 فیصد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 756 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 780 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران 7 افراد جاں بحق جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد رہی۔