کبھی منہ نہیں دھویا، کیمرون ڈیاز کے انکشاف پر مداح حیران

واشنگٹن:  ہالی ووڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے ایسا انکشاف کیا ہے جس کو سن کر مداح سر پکڑ کر رہ گئے ہیں۔

مشہور امریکی اسٹار کیمرون ڈیاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی منہ نہیں دھویا، خاص طورپر ہالی ووڈ چھوڑنے کے بعد سے کبھی اپنا منہ نہیں دھوتی۔ اس کے باوجود ان کے پاس چہرے کی دیکھ بھال کی مصنوعات کی مالیت ایک ارب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے یہ انکشاف رول بریکرز پروگرام میں دیے گئے انٹرویو میں کیا جس کی تفصیلات برطانوی اخبار “ڈیلی میل” میں بھی شائع ہوئی ہیں۔ ڈیاز نے کہا کہ ہالی ووڈ ایک لالچ کا “جال” ہے۔ سال 2015 میں شادی کے بعد سے میں اس جال سے بچ گئی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کے عوض 100 ملین ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرایا۔

ڈیاز نے کہا کہ میری عمر تقریبا 50 سال سے زیادہ ہوگئی ہے اور میری توجہ اپنی شکل پر نہیں بلکہ خود کو مضبوط رکھنے پر ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اُن کے پاس پرانے اسکن کیئر پروڈکٹس شیلف میں ضرور موجود ہیں مگر اب اُن پر گرد جم چکی ہے۔