کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی اردو کا مذاق اڑانے والے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہئے۔ چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں عوامی مارچ کے دوران خطاب کرتے ہوئے زبان پھسل گئی تھی اور وہ ’’ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘‘ کو مغالطے میں ’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘ کہہ بیٹھے تھے۔
بلاول کی اس غلطی پر سوشل میڈیا پر ان کا بے حد مذاق اڑایا گیا اور دلچسپ میمز شیئر کی گئیں۔ بلاول کا مذاق اڑانے والوں میں صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ سیاستدان اور فنکار بھی شامل تھے۔ تاہم اب ٹک ٹاکر حریم شاہ بلاول کی حمایت میں میدان میں آئی ہیں۔
حریم شاہ نے ایک ویڈیو میں بلاول کی اردو کا مذاق اڑانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’’غلطی کسی سے بھی سرزد ہوسکتی ہے کیا ہم سب پرفیکٹ ہیں اگر بلاول بھٹو سے غلطی ہوگئی تو یہ غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔
حریم نے کہا ہمیں شرم آنی چاہئے کسی کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے۔ حریم شاہ نے بلاول کی نقل اتارنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا صرف ریٹنگ اور ٹی آر پی کے لیے اس واقعے پر لوگ بڑھ چڑھ کر ویڈیوز بنارہے ہیں، جیسے کہ کوئی نیکی کا کام کررہے ہیں۔ میرے خیال میں پرفیکٹ کوئی بھی نہیں ہے اور کسی کو بھی اتنی اچھی اردو نہیں آتی چاہے وہ کوئی بھی سیاستدان ہو۔
حریم نے کہا کسی بھی دور میں کوئی بھی پرفیکٹ نہیں رہا، بلاول کا آپ سب سے زیادہ اس لیے مذاق اڑاتے ہو کہ انہوں نے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کی ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ انسان سیکھتا ہے۔ لہذا میری نظر میں بلاول کی اردو سب سے منفرد ہے۔
حریم شاہ نے کہا بلاول کا اسٹائل سب سے مختلف ہے، اتنا اچھا بولتے ہیں، تو ہمیں خوشی ہونی چاہئے کہ اتنے ینگ اور خوبصورت نوجوان آگے آرہے ہیں جو کہ ہمارے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔
ٹک ٹاکر نے کہا جس جس سیاستدان نے بلاول کا مذاق اڑایا ہے تو انہیں اتنی شرم اتنی حیا ہونی چاہئے تھی کہ بلاول ہمارے پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ آپ کے مذاق اڑانے سے دنیا بھر میں پاکستان کا کیا امیج جائے گا کہ اتنے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے ہوئے افراد مذاق اڑارہے ہیں۔
حریم شاہ نے قرآن پاک کی ایک سورت کا حوالہ دیتے کہا قرآن پاک ہمیں کہتا ہے کہ کسی کا تمسخر مت اڑاؤ۔ جس جس سیاستدان نے بھی بلاول کے لیے اس طرح کی بات کی ہے تو میرے خیال میں ان کے لیے بہت شرم کی بات ہے۔ اتنے بڑے عہدوں پر بیٹھ کر ایک معصوم اور نوجوان انسان کا آپ مذاق اڑارہے ہیں اور اس شخص کا مذاق اڑارہے ہیں جو ابھی سیکھ رہا ہے۔
حریم نے کہا بلاول میری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے میں آپ سے محبت کرتی ہوں اور انشا اللہ آپ ہمارے اگلے وزیراعظم ہیں‘‘۔