کولکتہ: بھارت میں جیب تراش کر بٹوا چوری کے الزام میں بنگالی اداکارہ روپا دُتا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ میں منعقدہ عالمی کتب میلے(انٹرنیشنل بک فیئر) میں اداکارہ روپا نے مبینہ طور پر جیت کتر کر بٹوے چرائے جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل بک فیئر کے دوران روپا دتا نے ایک سے زائد بٹوے چرا کر اپنے بیگ میں رکھے تھے، پولیس نے گرفتار کرکے تلاش لی تو چرائے گئے بٹوے اور 75 ہزار بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے۔
کتب میلے میں اداکارہ شرکا کا دھیان بھٹکا کر ان کے بٹوے چرا رہی تھیں، ایک پولیس اہلکار نے انہیں بٹوا کوڑے دان میں پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جس پر کارروائی کی گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد تفتیش کی گئی تو روپا دتا کے جوابات غیر تسلی بخش نکلے، واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں، اس جرم میں اداکارہ کے دیگر ساتھی بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔