کترینہ کا شوہر کراچی اسٹیڈیم میں چھپ کر بیٹھا رہا،پاکستانیوں نے ڈھونڈ نکالا۔۔!!

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میں جہاں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے نت نئے اور منفرد پوسٹرز دیکھنے کو ملے وہیں اب  کراچی والوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں کترینہ کے شوہر وکی کوشل کا ہم شکل ڈھونڈ نکالاجسکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،اور نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہوگئی۔

ٹوئٹر پر صلاح الدین نامی ٹوئٹر صارف کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا گیا اسٹیڈیم کا پہلا تجربہ، اندازہ لگائیے کہ یہ شخص کو ن ہے؟

تصویر میں موجود نوجوان کو کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل سے ملایا جارہا ہے جب کہ نوجوان کےخط سمیت چہرے کے خدوخال بھی وکی کوشل سے خاصے ملتے جلتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارتی صارفین نے بھی وکی کوشل کے ہم شکل پر تبصرے شروع کردیے۔