سنی لیون کی اپنے 'عاشق' کو نیک بیوی ملنے کی دعا

بھارتی اداکارہ سنی لیون نے اپنے ایک دیوانے مداح کے لیے اچھی بیوی کی خواہش کا اظہار  کیا ہے۔  سنی لیون نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو ایک مداح کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔ سنی لیون کیمرہ مین کو  قریب آنے کی ہدایت دیتے ہوئے دیوانے مداح کا ہاتھ دکھاتی ہیں۔ ویڈیو میں  مداح کا ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے جس پر اداکارہ کا نام لکھا ہے اور دو دل بھی بنے ہوئے ہیں، سنی لیون نے محبت کا اظہار کرنے پر مداح کا شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’امید ہے تم مجھے ہمیشہ ایسے ہی چاہو گے کیوں کہ اب تمہارے پاس اس کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے‘۔ اداکارہ  سنی لیون نے مداح کی اچھی بیوی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔