نیٹو چیف نے روس سے ایٹمی جنگ کے خدشے کا اظہار کردیا

واشنگٹن: نیٹو کے چیف اسٹولن برگ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر حملہ نیٹو اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔

ایٹمی جنگ میں جیت کسی کی نہیں ہوتی‘ روس بھی کبھی بھی ایٹمی جنگ نہیں جیت سکتا‘یوکرین کو مدد فراہم کرتے رہیں گے‘روس ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیاں دینے سے باز رہے۔

 یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تو جنگ کی نوعیت بدل جائیگی‘ نیٹو یوکرین کی حمایت کرتاہے لیکن جنگ کا حصہ نہیں‘نیٹو کسی بھی وقت اتحادیوں کی حفاظت اور دفاع کیلئے تیار ہے‘اس جنگ کو یوکرین تک محدود رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولن برگ نے کہا ہے کہ روس ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیاں دینے سے باز رہے۔ یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تو جنگ کی نوعیت بدل جائے گی۔

 انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو یوکرین کی حمایت کرتاہیلیکن جنگ کا حصہ نہیں۔اس جنگ کو یوکرین تک محدود رکھنا انتہائی ضروری ہے۔اسٹولن برگ نے کہا کہ اگرچہ نیٹو یوکرین جنگ کا حصہ نہیں ہے تاہم کسی بھی وقت اتحادیوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے نیٹو تیار ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی جنگ میں جیت کسی کی بھی نہیں ہوتی۔ روس بھی کبھی بھی ایٹمی جنگ نہیں جیت سکتا۔ نیٹو تنازع کا حصہ نہیں ہے تاہم وہ یوکرین کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔نیٹو چیف نے روس کی حمایت کرنے پر چین اور بیلاروس پر بھی تنقید کی انہوں نے کہا ہے کہ امید کرتاہوں کہ نیٹو ممالک چین کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلائیں گے۔