امریکی کمپنی موڈرنا کی انسدادکورونا ویکسین چھ ماہ سے چھ سال تک کے بچوں کیلئے مؤثر قرار دیدیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق موڈرنا کمپنی نے ڈیٹا کی بنیاد پر امریکا میں 6 ماہ یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کی اجازت کے لیے درخواست دی جائے گی۔
ڈیٹا میں موڈرنا کا کہنا ہے کہ بیماری سے تحفظ کے لیے 6 ماہ سے 2 سال کی عمر کے بچوں میں ویکسین کی افادیت 43.7 فیصد جبکہ 2 سے 6 سال کی عمر کے بچوں میں 37.5 فیصد ہے جب کہ مضر اثرات بہت معمولی دریافت ہوئے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرائل میں شامل 6900 بچوں کو شامل کیا گیا تھا جس کے عبوری نتائج 6 سال سے کم عمر بچوں کے والدین کے لیے اچھی خبر ہے۔