اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد تیس ہزار تین سو پینتالیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار دو سو انتالیس ہے۔
ملک میں پندرہ لاکھ تیئس ہزار نو سو افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ پچاسی ہزار تین سو سولہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق تین سو دس نئے مریض رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ نو چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ چار ہزار آٹھ سو اکتالیس،سندھ میں پانچ لاکھ چوہتر ہزار سات سو تیس،خیبرپختونخوا دو لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو اٹھانوے اور بلوچستان میں پینتیس ہزار چار سو انہتر تک پہنچ چکی ہے۔
اسلام آباد میں ایک لاکھ پینتیس ہزار تئیس کیسز،گلگت بلتستان میں گیارہ ہزار چھ سو پچانوے اور آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد تینتالیس ہزار دو سو چوالیس ہوگئی ہے۔