سپریم کورٹ فیصلہ عالمی میڈیا پر بھی چھایا رہا،فیصلہ عمران خان کیلئے بڑا دھچکا قرار

عالمی میڈیا نے جہاں عدالتی  فیصلے کو پاکستان کی سیاست میں حیرت انگیز موڑ قرار دیا وہیں عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو شہ سرخیوں میں جگہ دی گئی۔ عالمی میڈیا  نے عدالتی فیصلےکو عمران خان کے لیے بڑا دھچکا قراردیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ میں کہا گیا کہ  عمران خان نے ملک میں امریکا مخالف جذبات کو استعمال کرنےکی کوشش کی، آئندہ انتخابات عمران خان کی سیاست پر ریفرنڈم ثابت  ہوں گے۔ 

عالمی میڈیا  نے عدالتی فیصلےکو عمران خان کے لیے بڑا دھچکا قراردیا ہے۔
برطانوی اخبار”گارجین“نے لکھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ عمران خان کے لیے تباہ کن ہے، فیصلے سے قانون کی حکمرانی کوبرقرار رکھنے میں مدد ملےگی۔

امریکی اخبار”نیویارک ٹائمز“ نےلکھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کے اقتدار میں  رہنےکے اقدام کو روک دیا، عمران خان عدم اعتماد کے ووٹ میں ہٹائے جانے والے  پہلے  وزیراعظم ہوں گے۔

”واشنگٹن پوسٹ“ نے لکھا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کے خاتمےکا امریکا پر الزام لگایا، ایسے بیانات سے واشنگٹن سے پاکستان کے تعلقات مزید پیچیدہ ہو سکتےہیں۔


امریکی جریدے”ٹائم“ نے لکھا کہ مخالفین کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنے والےعمران خان آج تنہا ہوگئے ہیں،کرکٹر سے سیاست دان بننے والےعمران خان آخرکار اپنے ہی دام میں پھنس گئے۔

برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حیرت انگیز موڑ کی نشان دہی کرتا ہے، چار سال بعد بہت سے لوگوں کو لگتا ہےکہ عمران خان ڈلیورکرنے میں ناکام رہے۔