وزیراعظم منتخب ہونے سے قبل ہی میاں شہباز شریف کی شیروانی کے چرچے سوشل میڈیا پر تھے۔ شہباز شریف نے بلآخر گزشتہ روز حلف برداری کی تقریب میں شیروانی پہنی اور پاکستان کے بطور 23ویں وزیراعظم حلف اٹھایا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد خان مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں اس نوجوان کی تصویر پوسٹ کی جو وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر پہنچا۔
مسلم لیگ (ن) کا سرگرم کارکن اذان بٹ وہ نوجوان تھا جو ایوانِ صدر میں نومنتخب وزیراعظم کے لیے شیروانی لے کر پہنچا تھا۔ دوست محمد مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں اذان بٹ کو فالو کرنے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ ’یہ تھا وہ کیوٹ بوائے جو آج ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر آیا تھا‘۔