آئیے امن قائم کریں ، لوگوں کی ترقی پر توجہ دیں، شہباز شریف کا مودی کو ٹوئٹ

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان بھارت سےامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہا ں ہے۔آئیے امن قائم کریں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سےامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہا ں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب جانتے ہیں، آئیے امن قائم کریں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔