شنگھائی؛چین کے شنگھائی میں نوول کورونا وائرس سے 87 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مرنے والے افراد کی اوسط عمر 81 سال کے لگ بھگ رہی۔
اتوار کو میونسپل ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ مرنے والوں میں 101 سالہ بزرگ شہری بھی شامل تھا۔
وائرس سے مرنے والے تمام افراد کو مہلک ٹیومر، دل کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر کے باعث صحت کے تشویشناک مسائل لاحق تھے۔
کمیشن نے کہا کہ شنگھائی میں تشویشناک کیسز اور بالخصوص شرح اموات میں کمی کے لئے مزید میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جس کا مقصد نوول کوروناسے متاثرہ زیادہ عمر کے افراد کی مدد کرنا ہے۔
جمعہ کو نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ 157 اور نازک حالت کے 18 مریضوں کو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
میونسپل ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ شنگھائی میں مقامی منتقل ہونے والے کیسز کی تعداد 1 ہزار 401 ہے جبکہ مقامی 19 ہزار 657 میں کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔