مسجد الحرام میں تکمیل قرآن کا روح پرور اجتماع، 30لاکھ افراد کی شرکت

مکہ معظمہ: مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی انتیسویں شب تکمیل قرآن کے روح پروراجتماع میں 30 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام میں ختم قرآن اوردعا میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان سمیت 30 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

دوسری جانب سعودی وزات حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کے لئے پیشگی اجازت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

عیدالفطر کی نماز کے لئے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمرے کی ادائیگی کے لئے ایپلیکیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔