دنیا کے 22 ممالک میں منکی پاکس کے 200 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
یورپی یونین کے سینٹر فار ڈیزیز پریونٹیشن اینڈ کنٹرول (ای سی ڈی سی) کے مطابق اب تک مختلف ممالک میں منکی پاکس کے 219 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ای سی ڈی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب تک یورپ کے ایک درجن سے زائد ممالک میں کم ازکم ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ پہلی بار ہےکہ منکی پاکس کا وائرس مغربی یا وسطی افریقہ سے باہر گردش کررہا ہے ۔
اب تک سب سے زیادہ کیسز برطانیہ میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 71 ہے جس کے بعد اسپین 51 اور پرتگال 37 کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
یورپ سے باہر کینیڈا میں 15 اور امریکا میں 9 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مجموعی طور پر برطانیہ، آسٹریا، بیلجیئم، فرانس، جرمنی، اٹلی، پرتگال، سلوانیا، اسپین، سوئیڈن، نیدرلینڈز، ڈنمارک، چیک ریپبلک، سوئٹزرلینڈ، ناروے، اسرائیل، کینیڈا، امریکا ، آسٹریلیا، ارجنٹینا، متحدہ عرب امارات اور ویلز میں منکی پاکس کے کم از کم ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ای سی ڈی سی کے مطابق 20 مئی کے بعد چند دن میں دنیا بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد میں 5 گنا اضافہ ہوا ، 20 مئی کو یورپی یونین ایجنسی نے 38 کیسز کو رپورٹ کیا تھا۔
ڑھے اور حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے افراد کو اس وائرس سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔