چینی شہری کے خطرناک سٹنٹ کی ویڈیو وائرل،صارفین نے حقیقی زندگی کا اسپائیڈر مین قرار دے دیا

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک چینی شہری کی تصاویر وائرل ہیں جس میں اس شخص کو ہاتھوں کے بل عمارت کے بیرونی حصے سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر میں موجود شخص کو 37 منزلہ عمارت سے پلرز کے ذریعے اترتے دیکھا گیا جسے دیکھ کر لوگ  کہیں دنگ رہے تو کہیں خوفزدہ ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس شخص کو چند روز پہلے ہی چینی شہر گوئی یانگ میں دیکھا گیا جہاں وہ ایک بلند و بالا عمارت سے ہاتھوں کے بل اتررہا تھا، لوگوں نے خوفزدہ ہوکر فائر فائٹرز کو کال کی تاہم اس شخص نے کسی کی مدد لینے سے بھی انکار کردیا۔

تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کو حقیقی زندگی کے اسپائیڈر مین کا نام دیا لیکن تاحال  یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ  چین میں دیکھے جانے والے  اسپائیڈر مین نے یہ اسٹنٹ کیوں دکھائے؟