ریلوے پولیس نے خواتین مسافروں کی رہنمائی اورحفاظت کے لئے خصوصی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق ٹرین میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کے بعد خواتین مسافروں کی رہنمائی اورحفاظت کے لئے ’سفرسہیلی‘ موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔پرنٹ شدہ ٹکٹوں پرایپ ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی اورایمرجنسی نمبر بھی ٹکٹوں پرپرنٹ کیا جائے گا۔
ریلوے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین مسافروں کے سفرکو محفوظ بنانے کے لئے ٹرینوں میں ایمرجنسی بٹن نصب کئے جائیں گے۔ریلوے اسٹیشنوں کے حساس مقامات پر ویڈیو سرویلنس سسٹم اورسی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔
اسٹریٹجک ریفارمزکے تحت ریلوے اسٹیشنوں پرخواتین کو مدد فراہم کرنے کے لئے پولیس ہیلپ لائن لیڈی ریلوے پولیس اہلکاروں کی ٹیمیں ہروقت موجود رہیں گی۔