ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، شرح 22۔2 فی صد ریکارڈ

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 309 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2۔22 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق سندھ میں کورونا مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اورصوبے میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.10 ہوگئی ہے۔
کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.85 تک پہنچ گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 2.38،اسلام آباد میں 1.63 ، راولپنڈی 1.52،مردان میں 4.76،  پشاورمیں 2.24، گلگت میں 1.42 اور میرپور آزاد کشمیرمیں 2.38فی صد ریکارڈ کی گئی۔