کورونا کیسز میں دن بہ دن اضافہ، مزید 435 افراد وائرس کا شکار

قومی ادارہ برائے صحت (این ایچ آئی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیےگئے اور مزید 435 کیس رپورٹ ہوئے۔

ملک بھرمیں کورونا کیسز کی شرح 3.19 فیصد ریکارڈ کی گئی اور وبا سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 87 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔