کورونا کیسز میں مزید اضافہ،وائرس سے 2 اموات رپورٹ

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.85 فی صد پہنچ گئی جبکہ کورونا کے باعث دو افراد انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ صحت  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 382 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 87 پہنچ گئی۔

(این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.17 فی صد رہی، کے پی میں 1.15 فی صد، پنجاب میں 1.17 فی صد اور آزاد کشمیر میں 2.94 فی صد رہی۔