کورونا کیسز اضافہ، سرکاری دفاتر کیلئے ایس او پیز جاری

اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سرکاری دفاتر کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کردی گئیں ، جس میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے سرکاری دفاتر کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کردیں، جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو کوروناایس اوپیز کے بارے میں آگاہی دی جائے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں نماز کے دوران سماجی فاصلہ ، دفاتر کے داخلی راستے پر سینیٹائزر کی دستیابی اور عملے کی کوروناویکسی نیشن یقینی بنائی جائے۔

این سی او سی نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں مصافحہ اور گلے ملنے سے گریز کیا جائے اور داخلی مقام پر عملے کا ٹمپریچر چیک کیا جائے، کورونا علامات ظاہر ہونے پر عملے کو دفاتر میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

این سی او سی کے مطابق سرکاری دفاترمیں ماسک کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے اور سرکاری ملازمین میں کھانسی،نزلہ،بخارکی علامات ظاہر ہونے پر رپورٹ کیا جائے۔

ایس او پیز میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین میں علامات ظاہرہونےپرکوروناٹیسٹ کرایاجائے اور کورونا بوسٹر ڈوز ویکسی نیشن لازمی کرائی جائے

این سی او سی نے کہا کہ سرکاری دفاترمیں آنے والے مہمانوں کا بھی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیاجائے۔