حاملہ خواتین اور بچوں کو منکی پوکس سے خطرہ ہے‘ عالمی ادارہ صحت 

نیو یارک:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ منکی پوکس وائرس بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

  ادارے نے صحت عامہ کے اہلکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس وائرس کو ان کمزور گروپوں تک پہنچنے سے پہلے ہی حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔

 اب تک ان ممالک میں بھی منکی پوکس کے 4700 سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں، جہاں اس سے قبل اس وائرس کی وباء نہیں پھیلی تھی۔

 افریقی ممالک میں مزید ساٹھ کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایسے مشتبہ کیسز کی تعداد پندرہ سو سے زائد بنتی ہے۔

 منکی پوکس تیزی سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے۔ اس کی علامات میں بخار اور خارش شامل ہیں۔