کورونا سے مزید 2 اموات،مثبت کیسز کی شرح 61۔4 فیصد ہوگئی

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2مریض انتقال کرگئے،جبکہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر دوافراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے153 مریضوں کی  حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 14 ہزار632کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 675کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی حکام کے مطابق ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسزمیں سب سے زیادہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 508 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ مثبت کیسز  کی مجموعی  شرح 10.53  فیصد تک پہنچ گئی۔