قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار264 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 592 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح2.78فیصد ریکارڈ کی گئی۔
(این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید سات مریض انتقال کرگئے۔ کورونا سے متاثر 174 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 5.38 فیصد، کراچی میں 3.27 فیصد، پشاور میں 6.71 ، اسکردو میں 4.17، مردان میں 3.23 فیصد، اسلام آباد میں 1.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔