ایل پی جی قیمت میں 48 گھنٹوں دوران تیسری مرتبہ اضافہ

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے ہو گئی۔

 میڈیا ذرائع مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز  ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ آج بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی فی کلو قیمت 250 روپے ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر 2950 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ کمرشل سلنڈر 11350 روپے میں فروخت ہو گا۔