استنبول: جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے،ترکی کے شہر استنبول میں ایک سعودی لڑکی 9 ویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے نیچے گر نے کے باوجود بچ گئی۔
لڑکی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے، تاہم بلندی سے گرنے کے باعث متعدد زخم آئے ہیں، لڑکی کی عمر 14 سال ہے۔
بر وقت طبی امداد سے لڑکی کی جان بچ گئی ہے، اس وقت وہ طبی نگرانی ہے۔