بیجنگ:چین نے صرف15سیکنڈ میں 12 ٹن پانی اٹھانے والا اپنا جدید فائر فائٹر طیارہ بنالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے مقامی سطح پر فائر فائٹر طیارہ AG600M بنایا ہے جس کا کوڈ نام 'کنلونگ' رکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ فائر فائٹر طیاریکا پہلا تجربہ کامیاب رہا اور طیارے نے 15 سیکنڈ میں 12 ٹن پانی اٹھایا۔
ایک چینی اخبار نے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چین سے لے گئے انٹرویو میں بتایا کہ دو مختلف کمپنیوں نے چینی ایوی ایشن سے 6 طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط بھی کرلیے ہیں۔
چینی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ آزمائشی پرواز کے دوران طیارے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور طیارہ اپنے ہدف پر پانی ڈالنے میں کامیاب رہا، طیارے میں جدید آلات نصب کیے گئے ہیں جو چین میں کسی بھی ہنگامی صورت حال پر قابو پانے میں مدد فراہم کریں گے۔