لندن: گینیز ورلڈ ریکارڈز نے بالآخر ’پیر‘ کے دن کو ہفتے کا بدتر دن قرار دے دیا۔
دنیا بھر میں زیادہ تر افراد کی چاہے وہ ملازمین ہوں یا طلبا، ہفتہ اور اتوار کے روز چھٹی کرتے ہیں۔ دو دن آرام کے بعد پیر کے روز دوبارہ معمولاتِ زندگی کا شروع ہونا لوگوں پر گراں گزرتا ہے۔
دنیا بھر میں ’پیر‘ کے دن کے لیے لوگوں کے ملے جلے احساسات کے پیشِ نظر گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اس دن کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے یہ اعلان ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کیا گیا۔
پوسٹ کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب بھرپور ردِ عمل کا اظہار کیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا ’پیر کا دن اس ہی لائق ہے۔‘
ایک اور صارف کا کہنا تھا ’میں اس ہی وجہ سے پیر کے روز چھٹی کرتا ہوں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا ’ایسا کرنے میں بہت دیر لگی۔‘