خاتون نے ایک گھنٹے میں 249 کپ چائے بنا کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں ایک خاتون نے ایک گھنٹے میں 249 چائے کے کپ بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی قصبے وُپرٹل سے تعلق رکھنے والے اِنگر ویلینٹائن کو گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے 150 پیالیوں سے زیادہ چائے بنانی تھی۔

اِنگر ویلینٹائن کو توقع تھی کہ انہوں نے ریکارڈ کے لیے 170 کے قریب پیالیاں بنائیں ہیں۔ لیکن پیالیوں میں ڈالنے کے بعد یہ تعداد 250 کی بنی۔


گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 250 کپ چونکہ مکمل نہیں بھرا تھا اس لیے اس کو ریکارڈ کے لیے کی جانے والے گنتی میں شامل نہیں کیا گیا۔