بھارتی عدالت نے دوران سماعت خواتین وکلا کو زلفیں سنوارنے سے روک دیا

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کی ضلعی عدالت کے رجسٹرار  نے دوران سماعت خواتین وکلا کو زلفیں سنوارنے سے منع کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کی ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے 20 اکتوبر کو نوٹس چسپاں کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ مسلسل نوٹس کیا گیا ہے

عدالت میں دوران سماعت خواتین وکلا بال سنوارتی ہیں اور اس عمل سے عدالتی کام میں خلل پڑتا ہے لہٰذا اس عمل سے گریز کیا جائے۔

عدالت کے رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس کی تصویر بھارت کی سینیئر وکیل اندرا جے سنگھ نے ٹوئٹ کی جس کے بعد عدالتی نوٹس پر سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کی گئی۔