اسلام آباد:پاکستان آبادیاتی سروے 2020 کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق پاکستان میں اموات کی سب سے بڑی وجہ امراض قلب قرار دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بخار، فالج، شوگر، کینسر، دمہ،سانس کی بیماریاں دیگر بڑی وجوہات ہیں،پاکستان میں شہریوں کی اوسط عمر 65.4 سال سے کم ہو کر 65 سال ہوگئی،خواتین کی اوسط عمر 66.5 سے کم ہو کر 65.5 پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق مرد حضرات کی اوسط عمر میں اضافہ، 64.3 سے بڑھ کر 64.5 ہوگئی،پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 2020 میں بچوں کی شرح اموات فی ایک ہزار میں سے 56 ریکارڈکی گئی۔
دیہی علاقوں میں بچوں کی شرح اموات 59، شہری علاقوں میں 50 ریکارڈ کی گئی،2017 میں نوزائیدہ بچوں کی مجموعی شرح اموات 62 تھی۔