گوگل کی پیڈ سروس بند ہونے کا خدشہ ختم ہوگیا

اسلام آباد: حکومت کی گوگل کو ادائیگیوں پر رضامندی کے بعد پاکستان میں گوگل کی پیڈ سروس بند ہونے کا خدشہ ختم ہوگیا۔

وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے بیان میں کہا وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگیوں پر رضامند ہوگیا ہے اور ادائیگیاں شیڈول کے مطابق ہوں گی۔

ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہونے کے بعد اب پاکستان میں گوگل کی پیڈ ایپس بند نہیں ہوں گی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی گئی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کردیں۔

ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔

 ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہ اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا تھا۔

بروقت فیصلے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے مشکور ہیں۔