کچا کیلا صحت کیلئے بے حد فائندہ مند ثابت

کچا کیلا صحت کیلئے بے حد فائندہ مند ہے اس میں بہت سے وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کچا کیلا آپ کے نظام ہاضمہ کو بھی مضبوط کرتا ہے، اس کے اور بھی کئی فائدے ہیں ، کچے کیلوں میں اسٹراچ ایک پرو بائیوٹک ہے جواس میں بکثرت پائی جاتی ہے، یہ آپ کی چھوٹی آنت سے گزر کر کر بڑی آنت میں پہنچ جاتی ہے اور آپ کی آنتوں میں موجود صحت مند بیکٹیریا کا کھانا بن جاتی ہے، یہ پرو بائیوٹکس آپ کو ادویات کے کھانے کی وجہ سے ہونے والے ڈائریا کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ذیابیطس کیلئے مفید
کچے کیلوں میں انسداد ذیابیطس کی کئی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کے علاج کیلئے کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کا استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو سے نجات کا اہم ذریعہ ہے۔

امراض قلب پر قابو پانے کیلئے
اس کے علاوہ دل کی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے بھی کچے کیلے کی افادیت سے انکار ممکن نہیں کیونکہ اس میں بڑی مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر اور شوگر کی سطح میں کمی آتی ہے۔

موٹاپے سے نجات
موٹاپے سے نجات کیلئے کچے کیلے کو اپنی خوراک میں لازمی شامل کریں فائبر کی وجہ نظام ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے روزانہ کیلے کھانے سے ایک ہفتے میں آپ اپنے وزن میں خود کمی محسوس کریں گے۔