چین کے سرد ترین شہر ہاربن میں دنیا کے سب سے بڑے آئس فیسٹیول کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
چین کے سرد ترین شہر ہاربن میں دنیا کے سب سے بڑے آئس فیسٹیول کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور ٹھنڈے ٹھار موسم میں برف کی دنیا آباد ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں شہرت پانے والے اس آئس فیسٹیول میں مجسمہ ساز برف کو تراش کر مجسمے، عمارات کی شبیہات، قلعے اور دیگر خوبصورت فن پارے پیش کریں گے۔
دلکش روشنیوں سے سجے برفیلے فیسٹیول کی خاص بات 100 میٹر اونچا اسکائی وہیل ہے۔ یہاں سے سیاح برفیلی وادی کا دلفریب نظارہ کرسکیں گے۔