پیانگ یانگ:شمالی کوریا کی حکومت نے مبینہ طور پر والدین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے اپنے بچوں کے نام بم اور بندوق جیسے رکھیں۔
شمالی کوریا کی حکومت نے والدین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے نام بم(Bomb)، بندوق (Gun)اورسیٹلائٹ (satellite)رکھیں تاکہ اس سے بچوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہو۔
حکومت کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ والدین بچوں کے ایسے نام رکھیں جن کے معنی نظریاتی اور عسکری ہوں۔
مبینہ طور پر تاکید بھی کی گئی ہے کہ نئے نام جنوبی کوریا کے ناموں سے ملتے جلتے نہیں ہونے چاہئیں،رپورٹس کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔