سردیوں میں بالوں کا روکھا پن دور کرنا اب بہت آسان

موسم سرما میں نظام تنفس اور جلد کے مسائل کافی عام ہوجاتے ہیں۔

مگر سرد اور خشک ہوا کے نتیجے میں بالوں کی صحت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

سرد موسم میں جلد کو خشک ہونے سے بچانے میں مددگار غذائیں

درحقیقت موسم سرما میں ہر فرد کے بال روکھے اور خشک ہوسکتے ہیں کیونکہ سرد موسم کے باعث بال نمی کو برقرار نہیں رکھ پاتے۔

مگر چند عام چیزوں سے آپ سرد موسم میں بالوں کو بے رونق یا خشک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

نیم گرم تیل

نہانے سے کم از کم ایک گھنٹے قبل زیتون یا ناریل کے تیل کو نیم گرم کرکے بالوں پر مالش کریں تاکہ انہیں مناسب نمی مل سکے۔

چائے بھی مددگار

سر کو شیمپو سے دھونے کے بعد معمولی گرم سیاہ چائے (چینی کے بغیر) سے بالوں کو ایک بار پھر دھولیں۔

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بننے کی عام وجوہات

سیاہ چائے سے بالوں کی چمک بڑھ جائے گی جبکہ رنگ بھی بہتر ہوجائے گا۔

سیب کا سرکہ

روکھے بالوں کو نئی زندگی دینے کے لیے ایک چائے کے چمچ سیب کے سرکے کو 2 کھانے کے چمچ زیتون کے تیل اور 3 انڈوں کی سفیدی میں ملانے کے بعد بالوں پر لگائیں۔

مکسچر کو لگانے کے بعد بالوں کو آدھے گھنٹے کے لیے کسی پلاسٹک یا ٹوپی سے ڈھانپ لیں اور پھر شیمپو سے دھولیں۔

انڈے

ایک انڈے کو شیمپو کی معمولی مقدار میں ملا کر 5 منٹ کے لیے بالوں پر لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔

بالوں کو روزانہ دھونے سے گریز کریں

شیمپو سے سرد موسم میں بالوں کو روز دھونے سے بالوں میں موجود قدرتی چکنائی بھی کم ہوجاتی ہے، تو ہفتے میں 3 بار بالوں کو دھونا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

گیلے بالوں کے ساتھ گھر سے باہر مت نکلیں

سرد ہوا سے گیلے بال کمزور ہوسکتے ہیں جبکہ ان کی چمک بھی ماند پڑ سکتی ہے۔

چائے نہ ملنے پر کچھ افراد کو سردرد کیوں ہوتا ہے؟

بالوں کے خشک ہونے کے بعد ہی باہر جانے کو ترجیح دیں۔

سر کو ڈھانپ لیں

سرد اور خشک ہوا کے باعث بالوں پر دباؤ بڑھتا ہے تو بہتر ہے کہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے انہیں اسکارف یا ٹوپی سے ڈھانپ لیں۔

اچھی غذا کا انتخاب

پروٹین سے بھرپور غذائیں بالوں کی صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں تو گاجر، انڈوں، مچھلی، دودھ، دہی، سبز پتوں والی سبزیوں اور سردیوں کے پھلوں کا زیادہ استعمال کریں۔