امپورٹڈ حکومت سلامتی کے اہم معاملے پر بھی سیاست سے باز نہیں آتی ، بیرسٹر محمد علی سیف

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں خیبر پختونخوا کو نظرانداز کرنا امپورٹڈ حکومت کی غیر سنجیدگی کی انتہا ہے، امپورٹڈ حکومت سلامتی کے اہم معاملے پر بھی سیاست سے باز نہیں آتی۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں خیبر پختونخوا کو نظرانداز کرنا امپورٹڈ حکومت کی غیر سنجیدگی کی انتہا ہے، وزیراعلی محمود خان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے صوبے کے سربراہ ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ حکومت کی جانب سے دہشت گردی جیسے اہم معاملے پرانتہائی بدنیتی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا، خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دیکر باقی ملک کو محفوظ بنایا ہے.

ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت سلامتی کے اہم معاملے پر بھی سیاست سے باز نہیں آتی، افغانستان کے حوالے سے رانا ثنااللہ کا بیان بے وقوفانہ سوچ کا عکاس ہے، رانا ثناءاللہ کے ہوتے ہوئے ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں۔