خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق مسعود احمد ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان چیف ٹریفک آفیسر پشاور تعینات ہو گئے۔

ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا عبد الرشید خان ڈی پی او نوشہرہ مقرر، چیف ٹریفک آفیسر سعود خان ڈی پی او بونیر تعینات کر دیئے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق محمد اظہر ڈی پی او نوشہرہ سے ڈی پی او صوابی، شاہ حسن ڈی پی او بونیر سے ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا تعینات ہو گئے۔

پی ایس او ٹو آئی جی پولیس سلیمان ظفر ڈی پی او چارسدہ مقرر، افتخار علی ایس پی انویسٹی گیشن صوابی سے پرنسپل ای پی ٹی سی نوشہرہ تعینات کر دیئے گئے۔