نیو یارک:اقوام متحدہ نے انکشاف کیاہے کہ سال 2021 کے دوران دنیا بھر میں 50 لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث سال 2021 کے دوران دنیا بھر میں پانچ برس سے کم عمر کے 50 لاکھ بچے مارے گئے جو ناقابل برداشت انسانی نقصان ہے جس سے بچا جا سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے اطفال یونیسف کے مطابق مرنے والے 50 لاکھ بچوں میں سے 23 لاکھ ایسے ہیں جو پیدائش سے قبل یا پیدائش کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث پہلے ماہ ہی دنیا سے چلے گئے۔
ان اموات کی وجہ نمونیا، ڈائریا، ملیریا اور انفیکشن والی بیماری ہیں۔ جن سے ویکسینیشن، بہتر ہیلتھ کیئر اور بہتر غذا اور نظام نکاسی آب کے ذریعے بچا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا با کے باعث بچوں کی ویکسینیشن تعطل کا شکار ہوئیں جس کے باعث بچوں کی ایمونائزیشن کی شرح 2020 کے مقابلے 2021 میں 20 لاکھ کم رہی۔
2019 کے مقابلے میں یہ شرح 60 فیصد تک کم ہوئی، جس کے باعث مستقبل میں بچوں کی اموات کا خطرہ بڑھ گیاہے۔#/s#