چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے خیبرپختونخوا کی قیادت کا اجلاس کل زمان پارک لاہور میں طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود احمد خان، کابینہ ارکان اور دیگر قیادت کل عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے روڈ میپ پر بات ہوگی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کی سمری بھی ہفتے تک بھیجے جانے کا امکان ہے۔