خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنیکی سمری 2دن بعد ارسال کرینگے، ترجمان بیرسٹر سیف

 پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلیے گورنر کو سمری ارسال کردی جائے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کوتحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس دودن بعد گورنرکوارسال کی جائے گی۔

 پنجاب کی اسمبلی 48 گھنٹوں میں ٹوٹے گی جس کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان  گورنرکو اسمبلی تحلیل کے لیے ایڈوائس ارسال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی مسئلہ نہیں، ہم پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا انتظارکریں گے، کے پی اسمبلی تحلیل ہونے پر اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی کو نگران وزیراعلی کے تقررکے لیے خط بھی لکھا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ اب امپورٹڈ حکومت کے پاس نئے انتخابات کرانے کے سواکوئی چارہ نہیں ہے۔