خیبرپختونخوا میں جی پی فنڈ آٹومیشن اور آن لائن پیمنٹ سسٹم کا افتتاح

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اکاؤنٹنٹ جنرل کمپلیکس میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کر دیا جن میں سرکاری ملازمین کے لیے جی پی فنڈ آٹومیشن اور آن لائن پیمنٹ سسٹم کا نظام بھی شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ جی پی فنڈ آٹومیشن سسٹم سے ملازمین سنگل کلک پر اپنا جی پی فنڈ بیلنس معلوم کر سکیں گے، آن لائن پیمنٹ کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

محمو خان نے کہا کہ پیمنٹ سسٹم سے  پراجیکٹ اتھارٹیز کو آن لائن چیکس جاری اور موصول کیے جا سکیں گے، تمام صوبائی محکموں کے لیے پیپرلیس گورننس سسٹم تیار کر لیا ہے، جلد اجراء کریں گے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر اکاؤنٹنٹ جنرل کمپلیکس پشاور کی سولرائزیشن کا افتتاح بھی کیا۔