پشاور: وزیرِ خزانہ خیبر پختوخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہاہے کہ فاٹا کے انضمام سے متعلق بنائی گئی کمیٹی اور نوٹیفکیشن خوفناک ہے۔
ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے قبائلی اضلاع کی ڈیولپمنٹ سے متعلق جاری نوٹیفکیشن انتہائی خوفناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بیوروکریٹ اور گورنر کے ساتھ قبائلی اضلاع کے پیسے کھائے جا رہے ہیں جو غیر قانونی اور غیر آئینی عمل بھی ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ اس کمیٹی اور نوٹیفکیشن سے ترقیاتی کام مکمل طور پر بند ہو جائیں گے۔
وزیرِ خزانہ خیبر پختونخوا نے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ 5 ارب روپے وفاق نے دیے جبکہ صوبائی حکومت نے10 ارب روپے قبائلی اضلاع میں خرچ کیے۔