لطیف آفریدی قتل کیس،ملزم عدنان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

 سینئرقانون دان اور سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدرعبدالطیف آفریدی کے قتل میں ملوث ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس نے ملزم عدنان اسمیع ٓفریدی کو سخت سکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ بدرمنیر کی عدالت میں پیش کیا، پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ملزم عدنان آفریدی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے اور اس نے قتل کی وجہ ذاتی دشمن بتائی ہے، مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ مقامی عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

گزشتہ روز پشاورہائیکورٹ کے بار روم میں سینئرقانون دان لطیف آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔