ویب ڈیسک : چارسدہ میں دو آٹا ڈیلرز سرکاری نرخ سے زیادہ آٹا فروخت کرنے پر گرفتار کرکے کوٹہ منسوخ کر کے ان کی دکانیں سیل کر دیں .
عمر زئی میں پنجاب کا سرکاری آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والے آٹا ڈیلر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر قاسم علی نے ہفتہ کے روز عمر ز ئی اور چارسدہ میں آٹا سیل پوائنٹس کے اچانک دورے کئے.
اس دوران عمر زئی میں پنجاب سے سرکاری آٹا لانے والے آٹا ڈیلرز کو گرفتار کرکے ان سے پیکنگ تبدیل کرنے والے آلات بر آمد کر لئے ۔
گرفتار افراد پنجاب سے سرکاری آٹا فلائنگ کوچ کے ذریعہ لاکر ان کی پیکنگ تبدیل کر وا کر اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔
علاوہ ازیں چارسدہ پشاور روڈ پر سیف اللہ آٹا ڈیلر اور کلا ڈھیر چوک میں ایاز آٹا ڈیلر کو مہنگے داموں سرکاری آٹا فروخت کرنے پر گرفتار کرکے ان کا کوٹہ بھی منسوخ کر دیا ۔