طیارے میں مسافروں کی خواہش ہوتی ہے کہ کھڑکی کی سیٹ مل جائے تاکہ وہ باہر کا دلکش نظارہ دیکھ سکیں اور اسے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرسکیں لیکن ایئرلائن نے مسافر کو دھوکا دے دیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرلائن انتظامیہ نے اپنے ایک مسافر کو دھوکا دے دیا، کھڑکی کے شوقین مسافر سے اضافی کرایہ لے کر بغیر کھڑکی والی سیٹ پکڑا دی۔
انیرتھ متھل نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں جہاز کے دوران پرواز تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے دائیں طرف کی کھڑکی والی سیٹ کے لیے اضافی رقم ادا کی کیونکہ جب آپ ہیتھرو میں لینڈ کرتے ہیں تو انتہائی خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے، لیکن میری کھڑکی کہاں ہے؟ ‘۔
انہوں نے برٹش ایئر وے کو ٹیک کرتے ہوئے لکھا کہ ’ مجھے جواب دیں‘۔
شیئر کیے جانے کے بعد سے، ٹویٹ پر 5,900 سے زیادہ لائکس جمع ہو چکے ہیں۔ بہت سے ٹویٹر صارفین نے دعوی کیا کہ مسافر کو یقینی طور پر ایئر لائن نے دھوکا دیا ہے۔ ایک صارف نے مذاق میں کہا، ’شاید وہ نہیں جانتے تھے کہ آپ ونڈوز کے صارف ہیں؟‘
سوشل میڈیا پر وائرل اس پوسٹ کو اب تک ہزاروں سے زائد لائکس مل چکے ہیں اور مداح دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔