اٹلی میں انجیر کا الٹا درخت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا  


روم:اٹلی کے شہر بیکولی کے قریب ایک قدیم محراب کے اندر انجیر کا الٹا درخت دنیا بھر میں مشہور ہے جو اب بھی پھل دے رہا ہے۔

بایائے نامی آثارِ قدیمہ میں ایک قدیم محراب بنی ہے جو رومیوں کے عہد میں تعمیر کی گئی تھی۔

اس غار نما محراب کی چھت کے عین درمیان میں انجیر کا یہ درخت لگا ہوا ہے اور اب بھی افزائش سے گزررہا ہے۔ 

محققین ہوں یا عام افراد کوئی بھی یہ بتانے سے قاصر ہے کہ یہ درخت آخر کس نے اگایا یا کس طرح نمو سے گزررہا ہے؟

تاہم اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ یہ شجر مضبوط ہورہا ہے اور کبھی کبھار اس پر انجیر بھی اگ آتی ہے۔